شوکت ترین وفاقی وزیر بن گئے ، صدر عارف علوی نے عہدے کا حلف لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سینیٹر شوکت ترین وفاقی وزیر بن گئے ، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے حلف لیا۔

وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد سینیٹر شوکت ترین وفاقی وزیر بن چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ شوکت ترین 20 دسمبر کو خیبرپختونخوا کی سیٹ سے 87 ووٹ لے کر سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے ،خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔


0/Post a Comment/Comments